سید علی گیلانی

اسلام آباد: بڑی تعداد میں طلباءکا ”سید علی گیلانی یادگاری کارنر“ کا دورہ ، بزرگ قائد کو خراج عقیدت

 

IMG_20230901_115358_089اسلام آبادیکم ستمبر(کے ایم ایس)
تحریک آزادی کشمیر کے عظیم قائد سید علی گیلانی کی دوسری برسی پر طلباءکی ایک بڑی تعداد نے نیشنل مونومنٹ میوزیم اسلام میں قائم ”سید علی گیلانی یادگاری کارنر“ کا دورہ کیا اور انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
مختلف سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباءکو اس موقع پر بزرگ قائد کی زندگی اور تحریک آزادی میں انکی گرانقدر خدمات پر بریفنگ دی گئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں شیخ عبد المتین ، امتیاز وانی، ایڈووکیٹ پرویز احمداور گلشن احمد نے طلباءکو بتایا کہ سید علی گیلانی مملکت خداداد پاکستان کے ساتھ انتہائی عقیدت و محبت رکھتے تھے اور وہ جموںوکشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے انتہائی متمنی تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا تخلیق کردہ نعرہ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“ کا نعرہ اس وقت ہر کشمیری کی آواز بند چکا ہے۔انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور محکوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کریں۔ طلباءنے اس موقع پر جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی ریاستی کے خلاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button