سید علی گیلانی

پیرس : اجتماع کے مقررین کا سید علی گیلانی کو خراج عقیدت 

 

WhatsApp Image 2023-09-01 at 5.54.20 PMپیرس یکم ستمبر (کے ایم ایس):بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیرس کے ادارہ منہاج القان میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

اجتماع کا انعقاد جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس، منہاج القرآن اور دیگر تنظیموں نے کیا تھا۔ ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر آصف جرال، منہاج کے صدر راجہ بابر حسین اور بہت سے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے رہنماو¿ں نے بزرگ رہنما کو جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ان کی غیر متزلزل جدوجہد پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی جدوجہد کشمیر کی علامت تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا غیر متزلزل عزم، دلیری اور بے خوفی کشمیری نوجوانوں کیلئے تقویت و حوصلے کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کو بہترین خراج عقیدت ان کے مشن کو جاری رکھنا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لیے جدوجہدکرنا ہے۔ آخر میں سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہداءکے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button