سید علی گیلانیکشمیری تارکین وطن

راجہ نجابت حسین کی طرف سے سیدعلی گیلانی کو شاندارخراج عقیدت 

 

WhatsApp Image 2023-09-01 at 2.19.34 PMاسلام آباد یکم ستمبر (کے ایم ایس)

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت برطانیہ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے عظیم کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی کوانکی شہادت کی برسی پر شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیدعلی گیلانی کا مشن کشمیریوں کی آزادی اور تکمیل پاکستان کا مشن تھا اور اس مشن کی تکمیل کیلئے ان کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیاسکتا ۔

راجہ نجابت حسین نے ان خیالات کااظہار اسلام آباد میں یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عبدالقادرکی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کا نعرہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ھمارا ہے آج پوری کشمیری قوم کے دل کی آواز اور ان کا سیاسی نصب العین بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری کشمیر قوم ان کی دوسری برسی کے موقع پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ سید علی گیلانی مرحوم کا جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کیا جائے تاکہ مزار شہدا میں انکی تدفین کی جا سکے۔ راجہ نجابت حسین نے سید علی گیلانی کے نقش قدم کی پیروی کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ان کے بتائے ہوئے مشن کی تکمیل کے ذریعے ہی بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیدعلی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیری قوم کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے خواب کو ممکن بنانے میں صرف کر دی۔ انہوں نے بھارتی جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں اور ثابت قدم رہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو  یقین دلایا کہ عالمی سطح پر تنازعہ کشمیر کو موثرطورپر اجاگر کرنے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے اور عالمی سیاسی رہنمائوں کو کشمیریوں کاہمنوا بنانے میں اوورسیز کشمیری بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ تقریب میں ڈاکٹر اویس بن وصی، ڈاکٹر افضل بابر، ڈاکٹر عنایت کلیم، عبدالخالق بٹر، کنول حیات، منظور شاہ اور دیگر احباب نے شرکت کی۔اس موقع پر عبدالقادر،ڈاکٹر عنایت کلیم ،منظور شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button