سید علی گیلانی

سید علی گیلانی آنے والی نسلوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں، مشعال ملک

 

WhatsApp Image 2023-09-01 at 6.45.21 PMاسلام آبادیکم ستمبر (کے ایم ایس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے بزرگ کشمیری حریت قائدسید علی گیلانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مشعال حسین ملک نے عظیم قائد کی برسی کے سلسلے میں آج اسلام آباد میں منعقدہ مختلف سیمینا روںسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی آنے والی نسلوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ایک عظیم کاز کیلئے وقف کر دی تھی اور سب کچھ قربان کر دیا، بزرگ رہنما آخری سانس تک اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی نہیں ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی بھی ایسا انسان کبھی نہیں مرتا جس نے انسانی خیالات کو متاثر کیا ہو اور جس کی زندگی کسی مقصد کے لیے وقف رہی ہو اور جس نے آزادی کے لیے قربانی دی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے 01 ستمبر 2021 کو سری نگر کے حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بھارتی پولیس کی حراست میں جام شہادت نوس کیا جنہیں بھارتی حکام نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل غیر قانونی نظر بندی میں رکھا۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی کی طرح ان کے شوہر یاسین ملک اور دیگر کئی رہنما ﺅں کوبھی اس وقت غیر قانونی نظر بندی کاسامنا ہے اور بھارت انہیں بھی بزرگ قائد کی طرح دوران نظر بند ی موت کے منہ میں دھکیلنا چاہتا ہے لہذا اقوام اور عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ وہ قابض بھارتی حکام کے اس غیر انسانی فعل کا نوٹس لیں اور اسیر رہنماﺅں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور بھارت کا فاشسٹ اور ظالم چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

مشعال حسین ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض فورسز اختلاف رائے رکھنے والی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے سفاکانہ، جابرانہ اور غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں لیکن ان کی تمام مذموم سازشیں بے سود ثابت ہوئی ہیں اور وحشیانہ مظالم نے جدوجہد آزادی کو مزید بھڑکا دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button