سید علی گیلانی

اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار کے مقررین کا سید علی گیلانی کو بھر پور خراج عقیدت

 

syed ali geelani

اسلام آباد یکم ستمبر (کے ایم ایس) آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

سیمینار کا انعقاد ”کشمیر میڈیا سروس ار فرینڈز آف کشمیر “نے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن اور یوتھ کونسل آف پاکستان کے اشتراک سے کیا تھا۔

مقررین نے کہا کہ سید علی گیلانی عزم وہمت اوربہادری کا مجسم نمونہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم رہنما ساری زندگی نہ صرف کشمیر کاز کیلئے ان تھک جدوجہد کرتے رہے بلکہ کشمیریوں کو اس عظیم کاز کیلئے تحریک دی اور انہیں اس کیلئے متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنما نے برسہابرس تک بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں کا سامنا کیا لیکن وہ کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں۔مقررین نے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر کے بارے میں ان کے نڈر و بیباک بیانیے سے زچ ہو کر2010میں انہیں سرینگر میں گھر میں نظر بند کر دیا اور وہ طویل اور مسلسل نظر بندی کے دوران ہی یکم ستمبر2021کو داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔انہوںنے کہا کہ بزرگ قائد کی بھر پور زندگی اورمثالی جدوجہد کشمیر کی آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

مقررین نے کہا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف تحریک مزاحمت میں سید علی گیلانی کی خدمات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ سید علی گیلانی کا تخلیق کردہ نعرہ ”ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے“اس وقت ہر کشمیری کی آواز بن چکا ہے اور وہ دن دور نہیں مقبوضہ جموںوکشمیر بھارتی تسلط سے آزادی ہو کر پاکستا ن کا حصہ بنے گا۔

مقررین میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری، آزاد جموںوکشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی مشیر برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک، سینیٹر طلحہ محمود، جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ے صدر محمد افضل بٹ، آزاد جموں و کشمیر کے وزراءشوکت شاہ، ملک ظفر اور چوہدری اخلاق ، سیکرٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری،سابق وزراءنثار میمن جے سالک، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کے نائب چیئرمین عبدالحمید لون ، محمد ہارون (کے ایم ایس )،صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس عابد عباسی اور پی ٹی وی کے سینئر اینکر یاسر رحمان شامل تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button