مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں پوسٹر چسپاں،27اکتوبر کو ہڑتال کی اپیل

سرینگر 23اکتوبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر بھارتی جبری کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں اور مکمل ہڑتال کریں ۔ بھارت نے 27اکتوبر1947کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی سرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اتار کر جموںوکشمیر قبضہ جما لیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںوکشمیر لبریشن الائنس کی طرف سے سرینگر، بڈگام ، گاندربل ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں چسپاں پوسٹر میں تحریرہے کہ آزادی کے جذبے سے سرشار کشمیری اپنے شہداءاور غیر قانونی طور پر نظربند افراد کی بے مثال قربانیوں کی ہر قیمت پر حفا ظت کریں گے اور انکے مقدس مشن کی تکمیل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پوسٹروں میں درج عبارت میں کہا گیا کہ بھارتی کا کوئی بھی حربہ اور ہتھکنڈہ کشمیریوں کے عزم وہمت کے آگے ٹھہر نہیں پائے گا۔

https://twitter.com/KMSJammuKashmir/status/1451866403716358145

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button