سرینگر:محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
سرینگر 15 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی التجامفتی نے پاسپورٹ کے اجراءکے لیے مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ التجا نے درخواست دائر کی کہ انہیں اعلیٰ تعلیم کی خاطر بیرون ملک جانے کیلئے فوری طور پر سفری دستاویز کی ضرورت ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق التجا نے کہا کہ میرے پاسپورٹ کی میعاد 2 جنوری کو ختم ہو گئی تھی جسکی تجدید کے لیے انہوں نے گزشتہ برس 8 جون کو پیشگی درخواست دی تھی۔انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ انہیں پاسپورٹ کی فوری ضرورت ہے کیونکہ وہ ماسٹرز ڈگری کے حصول کیلئے بھارت سے باہر جانا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ محبوبہ مفتی کے پاسپورٹ کی معیاد بھی 31 مئی 2019 کو ختم ہو گئی تھی لیکن قابض بھارتی انتظامیہ نے اسکی تاحال تجدید نہیںکی ۔