مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی”انڈیا “اتحاد سے سخت خوفزدہ ہے، کانگریس رہنما

نئی دلی 08 ستمبر (کے ایم ایس)
انڈین نیشنل کانگریس کی سینئر رہنما رجنی پاٹل نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حزب اختلاف کے اتحاد”انڈیا“ سے شدید خوفزدہ ہے اور اسے اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رجنی پاٹل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی 26 رکنی اپوزیشن اتحاد ”انڈیا “ کی تشکیل کے بعد سخت مایوسی کا شکار ہے اور معاشی اور معاشرتی مسائل سے نمٹنے کے بجائے اپنے تفرقہ انگیز حربوں میں تیزی سے مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے یہ محسوس کرنا شروع کر دیا ہے کہ اسے انڈیا اتحاد کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button