مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :این آئی اے نے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا

سرینگر30دسمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروں نے سرینگر میں ایک کشمیری نوجوان کواس کے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے کے اہلکاروں نے جن کے ہمراہ بھارتی پولیس بھی موجودتھی سرینگر کے علاقے مہاراج گنج میں 29نومبر کو رہا ہونے والے ایک کشمیری نوجوان ارسلان فیروز کے گھر پر چھاپہ مارا۔ این آئی اے کے اہلکاروں نے ارسلان کو حراست میں لیکر مزید تفتیش کیلئے سرینگر میں اپنے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا۔ ارسلان جو ایک مکینک ہے کو بھارتی پولیس نے پتھرائوکے الزام میں رواں سال 23اکتوبر کو گرفتار کیا تھا اوراسے 29نومبر کو رہا کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button