مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: دلت بچے کے مندر میں داخل ہونے پر اسکے والدین کو23ہزار کا جرمانہ

کوپل 22 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کوپل کے ایک مندر میں دو سالہ دلت بچے کے داخل ہونے پراس کے والدین کو 23 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے گائوں میا پورہ میں دلت بچے کا والد اسے اس کی سالگرہ پر مندر لے کرگیاتھا ۔ بھارت میں دلتوں کو مندوں کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے اور وہ مندر کے باہر ہی اپنی پوجا کرتے ہیں۔ بچے کا والد مندر کے باہر ہی اپنی پوجا کرنا چاہتا تھا تاہم بچہ اچانک بھاگ کر مندر کے اندر چلا گیا ۔ 4ستمبر کو پیش آنے والے اس واقعہ میں اونچی ذات کے ہندوئوں نے دلت بچے کے مندر میں جانے پر اس کے والدین کو 23ہزار روپے کا جرمانہ کیا ہے جو کہ ان کے مطابق مندر کو پاک کرنے پر صرف کئے جائیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button