APHC

گروپ 20ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں، شبیر شاہ

 

Shabbir Shshسرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس)

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے گروپ 20 ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق حق خودارادیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے تسلیم کر رکھا ہے۔

شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گروپ 20 میں شامل تمام ممالک جموںوکشمیر کو ایک متنازعہ خطہ مانتے ہیں لہذا انہیں بھارت پر زور دیا دینا چاہیے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایک آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقل کا فیصلہ کرنے کا موقع دے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر کے بارے میں اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمدکرانے کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button