انسانی حقوق

جی20 ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپناموثرکردار ادا کریں:علی رضا سید

efa37070-d496-49af-8dd6-ca7f35a39092برسلز09ستمبر(کے ایم ایس) کشمیرکونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے جی 20 ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی رضا سید نے اس سلسلے میں امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین، چین، فرانس، روس، کینیڈا، جاپان، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور ترکی سمیت جی 20کے سربراہان حکومت،سربراہان مملکت اور اعلیٰ ترین حکام کے نام ایک خط لکھا ہے جو ان ممالک کو برسلز میں ان کے سفارت خانوں کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر بندکروایاجائے اورمحمد یاسین ملک، خرم پرویز، شبیراحمد شاہ، فاروق احمد ڈار، عرفان معراج اور دیگر کشمیری سیاسی شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو بلاتاخیر رہا کروایاجائے۔ خط میں علی رضا سید نے جی20ممالک پر زوردیاہے کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا گروپوں کو آزادانہ طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو بین الاقوامی نگرانی میں رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ کشمیری عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے حق خودارادیت کی جدوجہد کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں لیکن چار سال سے بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اپنے مظالم میں اضافہ کیا ہے کیونکہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی ہے۔بھارت کی مودی حکومت نے اگست 2019کے بعد جموں و کشمیر میں آزادی اظہار اور پرامن اجتماعات پر پابندی سمیت ظلم و جبر پر مبنی پالیسی پنا رکھی ہے۔ قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے اور ان کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔علی رضا سید نے اپنے خط میں یاد دلایا کہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جبکہ اس وقت کے بھارتی وزیراعظم جواہر لال نہرو نے بھی کشمیریوں سے استصواب رائے کا وعدہ کررکھا ہے۔بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے بجائے اس متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیریوں کو جموں و کشمیر منتقل کر رہا ہے۔ علی رضا سیدنے یاد دلایا کہ عالمی قوانین کے مطابق کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول اور بھارتی قبضے سے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے لیکن بھارتی قابض افواج مظالم کے ذریعے کشمیری عوام کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button