پاکستان

پاکستان کی طرف سے عیدگاہ سرینگرمیں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی کے بھارت کے فیصلے کی شدید مذمت

eidgah srinagarاسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں عیدگاہ سرینگرمیں نماز عید کی ادائیگی پر پابندی کے بھارتی قابض انتظامیہ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی عبادات کی ادائیگی او ر ان کے مذہب پر عمل پیرا ہونے کی آزادی کے حق کا احترام کریں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو کئی برسوں سے بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔ بھارتی حکومت نے سرینگر میں مسلمانوں کو رمضان میں نماز ادا نہیں کرنے دی۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیر میں مسلمانوں کو پرامن انداز میں اکٹھا ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات و اقوام متحدہ قرار دادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے ایران میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ ایرانی عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطینیوں کی حالیہ کوشش کے حوالے سے سوال پر ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے اور اقوام متحدہ میں اس طرح کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرے گا۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانیت کیخلاف جرائم پر عالمی سطح پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button