بھارت

بی جے پی حکومت کوروناویکسینیشن مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہی ہے: کانگریس

کولکتہ24 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی کا کہناہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت بی جے پی حکومت کوروناویکسینیشن کے اعداد و شمار کے حوالے سے اپنی مہم کے ذریعے ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما ادھیر چودھری نے کہا کہ مودی کی 100 کروڑ ویکسین کی خوراکوںکے بارے میں مہم کو اس انداز میں پیش کیا جارہا ہے کہ لگتا ہے کہ 100 کروڑ لوگوں کو ویکسین دی گئی ہے۔انہوں نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں کہاکہ 100 کروڑ ویکسین کی خوراکیں مکمل ہونے پر 100 مقامات پر چراغاں کیاگیا اور وزیر اعظم یہ پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ 100 کروڑ لوگوں کو مکمل ویکسین دی گئی ہے جوحقیقت نہیں ہے ۔ ادھیرچوہدری نے جو مغربی بنگال کانگریس کے سربراہ بھی ہیں، کہاکہ بھارت کی آبادی 139 کروڑ ہے جن میں سے 106 کروڑ بالغ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کہا ہے کہ 29 کروڑ لوگوں کو دوخوراکیں دی گئی ہےں جو کہ پوری آبادی کا صرف 21 فیصد ہے۔ اس کا مطلب ہے صرف 21 فیصد لوگ محفوظ زون میں ہیں۔ اس کے علاوہ ملک میں ابھی تک بوسٹر ڈوز نہیں دی جا رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button