بھارت
ہندو مذہب سے متعلق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پروفیسر کے بیان پر بھارت میں ہنگامہ
نئی دلی:
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دلی کی ایک پروفیسر دیویا دِویویدی کے اس بیان کہ ”مستقبل کا بھارت ہندو ازم کے بغیر ہو گا ”پر بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے ۔
پروفیسر دیویا دِویویدی کے اس بیان کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک ٹی وی چینل کو انٹرویومیں کہ رہی ہیں مستقبل کے ہندوستان میں ہندووں کا خاتمہ ہوجائے گا۔سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔پروفیسر دیویا دِویویدی، آئی آئی ٹی دلی کے شعبہ ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل کا ہندوستان ہندو مت کے بغیر ہوگا۔وہ ایک فلسفی، مارکسسٹ اور ایک مصنف بھی ہیں جو ہندو فوبیا، آنٹولوجی (علم موجودات)، مابعدالطبیعات، ادب اور فلسفہ و سیاست کے بارے میں لکھتی ہیں۔