بھارت

بھارتی معیشت کو تباہ کرنے کی ذمہ دار مودی حکومت ہے: راہول گاندھی

نئی دہلی18جولائی (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر زیادہ ٹیکسوں اور بے روزگاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو تباہ کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے یہ بات ایک ٹویٹ میں ایک گراف شیئر کرتے ہوئے کہی جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دہی، پنیر، چاول، گیہوں، جو، گڑ اور شہد جیسی اشیاء پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بڑے پیمانے پر استعمال کی ان اشیاء پر کوئی ٹیکس نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ جتنے زیادہ ٹیکس ہونگے اتنی ہی کم نوکریاں پیدا ہونگی۔راہل گاندھی نے ٹویٹر پر کہا کہ بی جے پی کو اس چیز میں مہارت حاصل ہے کہ کس طرح دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کوتباہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نظام کے تحت کس طرح ہسپتال کے کمروں پرجن پر 5ہزارروپے ادا کرنے ہونگے ، پانچ فیصد ٹیکس لگایا جائے گا اور 1000روپے سے کم والے ہوٹل کے کمروں پر 12فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔راہل گاندھی نے کہا کہ سولر واٹر ہیٹر پر جی ایس ٹی 5فیصد سے بڑھا کر 12فیصد اور ایل ای ڈی لیمپ اور لائٹس پر 12فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button