بھارت

اتر پردیش: ریل حاثے میں مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی، 32 زخمی

download (16)لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے گونڈا میں پیش آنے والے ریل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ حادثے میں 32 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جمعرات کی سہ پہر شمال مشرقی ریلوے کے گونڈا گورکھپور سیکشن پر ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر دور موتی گنج اور جھلاہی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔اب تک چار مسافروں کی موت جبکہ 32کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ زخمی مسافروں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button