بھارت

بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ سرحد پر بیلسٹک میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے

نئی دلی 26 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد پر سو سے زیادہ بیلسٹک میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
بھارت رواں ماہ کے آغازمیں لائن آف ایکچول کنٹرول پرچین کے ساتھ سرحدی جھڑپوں کے بعد چین اور پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد پر سو سے زیادہ بیلسٹک میزائل نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ایک اعلیٰ دفاعی عہدیدار نے میڈیا کو بتایاہے کہ وزارت دفاع کے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں مسلح افواج کے لیے تقریبا 120 بیلسٹک میزائلوں کے حصول اور سرحدوں پر ان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ملکی ساختہ بیلسٹک میزائل سرحدوں پر تعینات کرے گا۔بھارت نے ایک سال قبل ٹیکٹیکل شارٹ رینج بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھاجن کی رینج 150سے 500کلومیٹر ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button