بھارت

منی پور:مسلح افراد کی فائرنگ میں مزید 3افراد ہلاک 

mani pur 2 killed

امپھال 12 ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں کم سے کم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے ان افراد کو منگل کو ضلع کانگ پوپکی کے علاقے کانگ گوئی میں ارینگ اور کرم دیہات کے درمیان اچانک حملہ کر کے ہلاک کیا۔ 3 مئی کو منی پور میںپر تشدد واقعات شروع ہونے کے بعد سے اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں، جب پہاڑی اضلاع میں میتی ہندو برادری کے شیڈولذ قبائل کا درجہ دینے کے مطالبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ‘قبائلی یکجہتی مارچ’  کیا گیا تھا۔ہندو اکثریتی میتی برادری اور عیسائی قبیلے کوکی بالترتیب منی پور کی آبادی کا 50 اور 49 فیصد ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button