بھارت :چھتیس گڑھ میں بی جے پی کارکن قتل، دو ماہ میں مائو نوازوں کاساتواں حملہ
چھتیس گڑھ: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں مائونوازوں سے متاثرہ علاقوں میں سیاسی کارکنوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اورآج ضلع بیجاپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور رکن کو قتل کردیاگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیاسی شخصیات کو درپیش خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ حملہ ٹوئنار گائوں میں شادی کی تقریب کے موقع پر کیاگیا۔ جن پد پنچایت میں بی جے پی کے رکن تروپتی کٹلا پراس وقت گھات لگا کر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جب وہ تقریب سے نکل رہاتھا۔گزشتہ سال کے دوران نکسلیوں نے حکمران جماعت سے وابستہ سیاسی شخصیات کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے اور بی جے پی کے سات رہنمائوں یا اراکین کو قتل کردیا۔ ہر حملہ کمیونٹی کے لئے حیران کن تھا اور ان حملوں سے مائو نوازوں سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔