بھارت

امرتسر:کینیڈا میں خالصتانی رہنما کے قتل پر سکھوں کا گولڈن ٹیمپل کے باہر احتجاج

Shikh protest golden

 

امرتسر:  بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے باہرسینکڑوں سکھوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجرکے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھوں کے مقدس ترین مقام کے باہر مظاہرین نے نجار کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔ انہوںنے نعرے لگائے اور بھارت سے پنجاب کو الگ کرکے ایک آزاد ریاست کے قیام کے خواہاں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے کا اہتمام خالصتان کا مطالبہ کرنے والی تنظیم ”دل خالصہ“ نے کیا تھا۔تنظیم کے رہنما پرمجیت سنگھ مند نے اس موقع پر کہایہ وقت ہے کہ نئی دہلی سکھ قیادت سے بات کرے۔

دل خالصہ کے سیاسی امور کے سکریٹری کنور پال نے کہا کہ تقریباً 400 سکھوں نے احتجاج میں حصہ لیا اور سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جلاوطن رہنماو¿ں کی خیریت کے لیے میں دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے بھارتی منصوبے کو بے نقاب کیا کہ بھارت کس طرح غیر ملکی سرزمین پر کام کر رہا ہے اور کینیڈا کے معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

کینیڈا میں سکھوں نے پیر کو بھارت کے سفارتی مشن کے باہر زبردست مظاہرے کیے،انہوںنے بھارتی جھنڈانذر آتش کیااور خالصتان کا جھنڈا لہرایا۔

یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے سرے شہر میں ہردیپ سنگھ نجار کے بہیمانہ قتل میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ملوث ہونے کا اعلان کیاتھا۔ نجار خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔ جسٹن ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔KMS

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button