گرفتار

سرینگر:بھارتی پولیس نے کشمیری صحافی کو گرفتار کرلیا

WhatsApp Image 2023-09-15 at 11.26.43 AMسرینگر15 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے سرینگر میں ایک کشمیری صحافی ماجد حیدری کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے جمعہ کی صبح فری لانس صحافی ماجد حیدری کو سرینگر سے گرفتار کیاہے۔پولیس نے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ حیدری کو عدالتی حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ماجدحیدری جوپیر باغ سرینگر کا رہائشی ہےکو مجرمانہ سازش، ڈرانے دھمکانے، بھتہ خوری، جھوٹی معلومات دینے اور ہتک عزت جیسے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھرپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ماجد حیدری کو ایک مطلوب دہشت گردکی طرح پولیس نے گھسٹتے ہوئے گھر سے باہر نکالا۔انہوں نے کہاکہ ماجد کی والدہ اور بہن پولیس سے اسکی گرفتاری کے ورانٹ دکھانے کی درخواست کرتی رہیں تاہم پولیس زبردستی ماجد کو اپنے ساتھ لے گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button