گرفتار
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فورسز نے چھ کشمیری نوجوان گرفتار کر لیے
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ضلع کے علاقے قاضی گنڈ میں ایک کم عمر لڑکے موحد علی سمیت 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا۔انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد انہیں ایک تفتیشی مرکز منتقل کیا گیا۔