گرفتار
مقبوضہ کشمیر:فریدہ بہن جی جھوٹے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئیں
سرینگر09فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماءفریدہ بہن جی اور دیگر ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نام نہاد الیکشن بائیکاٹ سے متعلق ایک بے بنیاد مقدمے میں فریدہ بہن جی کے علاوہ عبدالرشید لون ، میمونہ ، افروزہ، فریدہ اور حلیمہ نامی چار خواتین ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی کی عدالت میں پیش ہو ئیں۔عدالت نے مقدمے کی اگلی سماعت سترہ مئی کومقرر کر دی۔
فریدہ بہن جی اور دیگر مذکورہ دافراد کے خلاف نام نہاد مقدمہ 2014میں درج کیا گیا تھا۔