گرفتار

عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کا جموں میں احتجاج ، 20سے زائد گرفتار

download (5)جموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے عام آدمی پارٹی کے 20 سے زائد کارکنوں کو آج اس وقت گرفتارکرلیا جب وہ پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف جموں میں بی جے پی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کررہے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی کے کارکن پارٹی رہنما اوم پرکاش کھجوریا کی قیادت میں تریکوٹہ نگر کے قریب جمع ہوئے اور بی جے پی کے دفتر کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ 20سے زیادہ کارکنوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب انہوں نے منتشر ہونے سے انکار کیا اور بی جے پی کے دفتر کی طرف مارچ جاری رکھنے کی کوشش کی۔اوم پرکاش کھجوریا نے کہا کہ ہم نے ملک گیر احتجاج کی کال کے سلسلے میں اپنے لیڈر کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف بی جے پی دفتر کا گھیرئوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پولیس نے ہمیں گرفتارکر لیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اوروہ بی جے پی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کیجریوال کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو بی جے پی کے دور حکومت میںایمرجنسی سے بھی بدتر صورتحال کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button