سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاِ ں، 27اکتوبرکو ہرٹال کی اپیل
سرینگر24اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوںمیں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میںلوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف 27اکتوبر کو ہڑتال کریں اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ بھارت نے 27اکتوبر1947کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی سرینگر کے ہوائی اڈے پر اپنی فوج اتار کر جموںوکشمیر پرقبضہ جما لیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق صدائے مظلوم کی طرف سے چسپاں کیے گئے پوسڑوں میں تحریر ہے کہ ”بھارت نے 27اکتوبر کو جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا اوراس نے کشمیر یوںکو حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے اوران پر مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے مسلسل سراپا احتجاج ہیں اور وہ اپنی جدوجہد کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہچائیں گے، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے“۔