پاکستان

کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تعلقات مزید خراب ہوگئے : وزیر خارجہ

نیویارک: وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور بھارتی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں کی ا نسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوگئے ہیں۔
وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایشیا سوسائٹی کی ایک تقریب میں پاکستان کی خارجہ پالیسی اور امن، استحکام اور یکساں خوشحالی کے لئے کوششوں پر بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے تعلقات کو مزید خراب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی ہمسا ئیگی کے تعلقات کا خواہاں ہے۔لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی مثبت کوششوں کا منفی جواب دیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پیچیدہ ماحول میں علاقائی امن و استحکام کے مقاصد کے حصول کے لئے تنازعہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر پرامن تعمیری بات چیت ناگزیر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور انتخابی فائدے کے لیے پاکستان دشمن بیانیہ ہمیں ان مقاصد سے دور لے جا رہاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button