پاکستان

کشمیریوں کے بے مثال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، کائرہ

اسلام آباد02 فروری (کے ایم ایس)وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیریوں کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 5 فروری کو منائے جانے والے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں عوام کی بھرپور شرکت پاکستان اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاںایک روز ضروررنگ لائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button