پاکستان

وزیر خارجہ کا عالمی تنازعات کے پرامن حل پر زور

نیویارک :
پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تمام عالمی تنازعہ کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیاہے۔
جلیل عباس جیلانی نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی تنازعات کے حل میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا اور جدید دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارے کے اہم کردار کو مضبوط بنانے کے لیے ایس سی او کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ جلیل عباس جیلانی نے خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کی ضرورت پر توجہ مبذول کرائی جو کہ اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی شرط ہے۔
اجلاس میں پاکستان، ایران، رشین فیڈریشن، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان، قازقستان کے وزرائے خارجہ کے علاوہ چین اور بھارت کے نائب وزرائے خارجہ ، ایس سی اور کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شریک تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button