پاکستان

جموں وکشمیر بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے،پاکستان

نیویارک24 فروری (کے ایم ایس)
یوکرین کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے کہا ہے کہ غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جواب کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سیکرٹری جواد اجمل نے کہا کہ بھارت عالمی ادارے کے اس فورم پر کئی سال سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر حقائق کے منافی اپنا موقف دہرارہا ہے۔جواد اجمل نے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں میں کشمیریوںکے حق خودارادیت کوتسلیم کرتے ہوئے انہیں انکا یہ ناقابل تنسیخ حق دلوانے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن بھارت نے دھوکے اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے کشمیریوں کو ان کے اس پیدائشی حق سے محروم کر رکھا ہے۔فرسٹ سیکرٹری نے کہاکہ بھارت نے پوری کشمیری قیادت کوگھروں اور جیلوں میں نظر بند کررکھا ہے’ بچوں اورخواتین سمیت ہزاروں کشمیری نوجوان غیرقانونی طورپر قید ہیں ، کشمیریوں کے پر امن احتجاج کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے روکاجارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button