پاکستان

کینیڈا نے بھارت کا انتہا پسند مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیاہے، مشعال ملک

 

 

mishaal-malik_akhbarننکانہ صاحب 23 ستمبر (کے ایم ایس)

انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کینیڈا نے بھارت کا انتہا پسند اور نسل پرست مکروہ چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال ملک نے ننکانہ صاحب کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ ننجر کا کینیڈا میں قتل قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں خالصتان سمیت آزادی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آسٹریلیا اور یورپ میں بھی سکھ برادری کو ہراساں کررہا ہے۔

مشعال حسین ملک نے کہا کہ جڑانوالہ میںپیش آنے والا افسوسناک واقعہ بھی بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ترتیب دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پوری دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے اور اس نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے، اقلیتی برادریوں کی عبادت گاہوں کو تباہ کیا جارہا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button