مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض حکام نے سینئر حریت رہنما آغاحسن کا پاسپورٹ معطل کر دیا

Agha Syed Hassanسرینگر24ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی کا پاسپورٹ معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفس سرینگر نے آغا سید حسن کو مطلع کیا ہے کہ پاسپورٹ ایکٹ 1967کی دفعہ 10(3XC) کے تحت ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔ایک مقامی خبر رساں ادارے نے آغا سید حسن کے حوالے سے بتایا کہ انہیں یہ نوٹس اجراء کے ایک ماہ بعد موصول ہوا جس میں کہاگیا ہے کہ ان کا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔آغا حسن نے کہا کہ میں نے بیرون ملک جانے کے لیے نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم مجھے نوٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ میرا پاسپورٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button