مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: 5اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کشتواڑ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، گاندربل اور بارہمولہ اضلاع میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان علاقوں کے رہائشی لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔