مقبوضہ جموں و کشمیر

فاروق رحمانی کاصحافی عارف قریشی کو زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد 12 دسمبر (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے نوجوان صحافی عارف قریشی کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”دی فورٹریس“ کے چیف ایڈیٹر عارف قریشی گزشتہ روز اسلام آباد میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک مخلص، دیانتدار اور بے لوث دوست سے محروم ہو گئے ہیں جوخاص طور پر کشمیر اور فلسطین میں مظلوم اور مجبورانسانیت سے محبت کرتے تھے اور کشمیر میں قیام امن کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنا چاہتے تھے جہاں مختلف بہانوں سے مذبح خانے تعمیر کئے جارہے ہیں اور عظیم اقدار اور اصولوں کو پاﺅں تلے روندھا جارہا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق دے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button