بھارت

پٹنہ: ادھار پر قرض ادا نہ کرنے پر بااثرہندو نے دلت خاتون کو برہنہ کر کے اس پر پیشاب کر دیا

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں ادھار کی رقم پر سود نہ دینے پر ایک بااثرہندو نے دلت خاتون کو برہنہ کرکے اس پر پیشاب کردیا۔
یہ واقعہ یاست بہار کے ضلع پٹنہ کے گائوں خسرو پور میں پیش آیا ہے جہاں ایک بااثر ہندو نے ادھار پر سود نہ دینے پر ایک دلت خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے منہ پر پیشاب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دلت خاتون کے شوہر نے گائوں کے بااثرہندو سے 1500روپے قرض لیا تھا جس پر سود ادا نہ کرنے پر اس نے اسکی اہلیہ سے انسانیت سوز سلوک کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بااثر شخص اور اسکے بیٹے نے قرض پر سود ادا نہ کرنے پر خاتون کو برہنہ کیا اورپھر اس کے منہ پر پیشاب کیا۔پولیس نے میڈیا کو بتانا ہے کہ خاتون کے شوہر نے پرمود سنگھ نامی شخص سے 1500 روپے قرض لیا تھا جو وہ ادا کرچکا تھا لیکن قرض دینے والا شخص ان پیسوں پر سود کا مطالبہ کررہا تھا جو انہوں نے دینے سے انکار کیا۔پولیس کے مطابق خاتون کے گھر والوں نے بتایا کہ گائوں کے بااثر ہندوئوں نے اسے ہفتے کی رات گھر بلایا جہاں یہ واقعہ پیش آیا، خاتون وہاں سے جان بچانے کے لیے نصف شب کو برہنہ حالت ہی میں سڑک پر آگئی۔دلت خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button