بھارت

چندی گڑھ میں نام نہاد گائو رکھشادل اورپولیس کا ایک مسلمان کے گھر پر چھاپہ 

 

gau rak

چندیگڑھ : بھارتی ریاست پنجاب کے دارالحکومت چندیگڑھ میں ہندو انتہاپسندوں کی تنظیم گائو رکھشادل اورپولیس نے ملکر ایک مسلمان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گائو رکھشادل اورپولیس نے یہ چھاپہ چندیگڑھ کے علاقے اندراکالونی میں مارا اورچھاپے کے دوران گائے کا گوشت سٹوراورفروخت کرنے پر مذکورہ گھر کا فریج ضبط کرلیا۔چھاپے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نام نہاد گائو رکھشادل کے کارکن پولیس کی موجودگی میں مذکورہ گھر سے فریج لے کر جارہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button