بھارت

مدھیہ پردیش: بی جے پی وزیر اعلیٰ نے حلف لیتے ہی لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگا دی

MP India CMبھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ موہن یادو نے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالتے ہی ریاست میں لاﺅ سپیکروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس مدھیہ پردیش میں حال ہی میںہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی دوبارہ برسراقتدار آئی ہے۔موہن یادو نے بدھ کے روز چارج سنبھال لیا اور وزیر اعلیٰ کے کمرے میں پوجا کے بعد انہوںنے جو پہلا حکم دیا وہ ریاست میں لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کا تھا۔اس کے علاوہ انہوںنے ریاست میں کھلے مقامات پر فروخت ہونے والے گوشت کے بارے میں بھی ہدایات دیں ۔ کابینہ اجلاس کے بعد انہوںنے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں گوشت اور انڈوں کی کھلے عام فروخت کا معاملہ زیر بحث ایا اور میں نے اس حوالے سے نئے قوائد و ضوابط لانے کی ہدایت دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button