بھارت

دہلی میں 6سو برس قدیم مسجد مسمار کر دی گئی

masjid-delhi-demolitionنئی دہلی:
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوتوا حکام نے تقریباً 6سو برس قدیم ایک مسجد مسمار کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں تاریخی اخونجی مسجد ،مدرسہ بحر العلوم اور کئی قابل احترام شخصیات کی قبروں کو مسمار کر دیا گیا۔
مسجد کے امام ذاکر حسین نے کہا کہ مسماری کی کارروائی منگل کو طلوع آفتاب سے پہلے خفیہ طور پر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہدام کو عوام کی نظروں سے چھپانے کے لیے ملبے کو بھی غائب کر دیا گیا ہے۔
امام نے کہا کہ ڈی ڈی اے کی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مسجد کو منہدم کرنے سے پہلے وہاں موجود لوگوں کے فون ضبط کر لیے تاکہ انہدام کی کارروائی کو کوئی ریکارڈ نہ کرسکے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مسجد میں موجود قرآن پاک کے نسخے میں محفوظ نہیں کرنے دیے اورمدرسے میں زیر تعلیم 22 طلباءکے سامان کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ مسجد اور مدرسے کے انہدام کا یہ واقعہ دلی کے علاقے سنجے وان میں پیش آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button