بھارت

بھارت:کورونا وائرس کے ایک لاکھ68ہزار سےزائد کیسزرپورٹ،277افراد ہلاک

نئی دلی 11 جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ایک لاکھ68ہزار63افراد میں مہلک کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 58لاکھ 75ہزار 790ہوگئی ہے، جن میں سے چار ہزار461افراد مہلک ترین اومی کرون وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت میں کورونا وائر س کے فعال کیسوں کی تعداد آٹھ لاکھ 21ہزار446 ہو گئی ہے جو کہ 208دنوں میں سب سے زیادہ ہے جبکہ مہلک وائرس سے ہلاکتوںکی تعداد 277اموات کے بعد بڑھ کرچار لاکھ 84 ہزار 213ہو گئی ہے ۔سب سے زیادہ اومیکرون کے کیسز مہاراشٹر سے رپورٹ ہوئے ہیں،جہاں ایک ہزار247افراد اومی کرون میں مبتلا ہیں جبکہ راجستھان میں645،نئی دلی میں546، کرناٹکا میں479اور کیرالہ میں350افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارت میں لوگوں کے کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کی شرح10.64فیصد ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button