بھارت

کرناٹک: ہندو انتہا پسندوں نے جامع مسجد کے آگے مورتی رکھ کر پوچا کی

 

hindu 123

بنگلورو:بھارتی ریاست بنگلورو کے ضلع کوپل میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کے سامنے گنیش کی مورتی کی پوجا کی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گنیش جلوس میں شریک ندو انتہا پسند وں نے کوپل شہر کی جامع مسجد کے سامنے رک کر وہاں پوچا کی اور ہندو نعرے بلند کیے جس کی وجہ سے شہر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ یہ واقعہ3اکتوبر کو پیش آیا ہے ۔ واقعے کی ایک ویڈیو میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ہندوﺅں کو مسجد کے آگے پڑھاﺅ ڈال کر پوجا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مسلمانوںکے شدید احتجاج کے بعد ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر تین پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 30ستمبر کو بھی شہر میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button