بھارت

بھارت میں اپوزیشن لیڈروں کیخلاف 3ہزارچھاپے مارے گئے،عام آدمی پارٹی لیڈر کاراجیہ سبھا میں اظہار خیال

نئی دلی 13 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ایوان بالا میں مودی حکومت کی ایما پر اپوزیشن لیڈروں کے رہائش گاہوں پر بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپوں کا معاملہ اٹھایاہے۔
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ مودی حکومت کی ایما پر ای ڈی نے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف3ہزارچھاپے مارے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ تحقیقاتی ادارے دانستہ طورپر اپوزیشن کو پریشان کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر اپوزیشن کے کئی لیڈرروں نے سنجے سنگھ کی حمایت کی۔تاہم حکومتی ارکان نے سنجے سنگھ کے الزامات پر سخت اعتراض کیا۔اس معاملے میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ میں دئے گئے مختلف سوالات کے جوابات اور نیوز رپورٹس میں حقائق کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اراکین کو وزیر اعظم مودی کی طرح ثبوت دینے کیلئے مجبور نہیں کیا جانا چاہیے، جب نریندر مودی نے بطوروزیر اعظم کہا تھا کہ ملک میںدو کروڑ ملازمتیں دی گئی ہیںتاہم انہوں نے اس کا کوئی ثبوت نہیں دیا تھا لہذا اسے بطور ثبوت لیا جانا چاہیے ۔سنجے سنگھ نے کہاکہ اپوزیشن لیڈروں کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button