APHC-AJK

عالمی برادری فلسطینیوں ،کشمیر یوں پر اسرائیلی و بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، محمود ساغر

sagarاسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے لیکن عالمی طاقتیں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے کے بجائے غاصب اسرائیل کی حمایت کررہی ہیں۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارتی و اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور دونوں تنازعہ کے حل کیلئے کردا ر ادا کریں۔انہوں نے اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنظیم سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ متنازعہ علاقوں میں فوجی جارحیت اور کشمیریوں اور فلسطینیوں کی بنیادی حقوق سے محرومی کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی امن اور خوشحالی کے لئے ان مسائل کو حل کرنا انتہائی ناگزیر ہے۔
دریں اثنا پاسبان حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو غیرقانونی طور پر ریاست جموں کشمیر پر جبری قبضہ جما لیا تھا اور اسی طرح اسرائیل نے بھی سرزمین فلسطین پر غیر قانونی طورپر قبضہ جما رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں غاصب ملک ایک ہی طریقے سے کشمیر اور فلسطین کے شہریوں سے انکی زمینیں اور جائیدادیں چھین رہے ہیں ،انہیں گھروں اور زمینوں سے بے دخل کرکے اپنے شہریوں کیلئے غیرقانونی بستیاں بسا رہے ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی اور اسرائیلی دہشتگردی کا شکار کشمیری و فلسطینی عوام کا بھر پور ساتھ دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button