APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کے زیر اہتمام سمینار میں شہید مقبول بٹ، شہید افضل گورو کو خراج عقیدت

WhatsApp Image 2024-02-11 at 1.07.29 PM

اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقادکیا جس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقررین نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں پھانسیوں، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز دبانہیں سکتا۔انہوں نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ شہدا ء کشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی پھانسی انصاف کا قتل اور بھارتی عدلیہ اور اس کے پورے نظام انصاف پر ایک طمانچہ ہے جس نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کرکے انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوںنے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ محمد مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے بھارت دبائو ڈالیں۔ بھارت نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار اداکرنے پر محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013 کو جبکہ محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984 کونئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔ ان کی میتیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کی گئی تھیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ثابت قدم رہیں اور اس راستے پر عزم ویقین کے ساتھ دٹے رہے جس کے لیے انہوں نے قربانیاں دی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر گونج رہا ہے اور ان قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ انہوں نے دنیا کے انصاف پسند لوگوں اور تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کرے تاکہ وہ اسلامی طریقے سے انکی تدفین کرسکیں۔ سیمینار میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے علاقے رٹھسونہ ترال سے تعلق رکھنے والے حریت پسندغلام محمد بٹ المعروف انشاء اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزت اورہمدردی کا اظہارکیاگیا۔سیمینار میں محمد فاروق رحمانی،غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب، میر طاہر مسعود، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف حسین وانی، داوائود یوسف زئی، حاجی سلطان بٹ، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالماجد، گلشن احمد ، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ،عبدالمجید لون، زاہد اشرف، سید مشتاق، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، شوکت حسین بٹ،محمد اشرف ڈار، نذیر احمد کرنای، افسر خان،عطااللہ اور دیگر نے شرکت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button