APHC-AJK

27 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

IMG-20231020-WA0017_1

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرنے کہا کہ27 اکتوبر 1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے اور کشمیریوں کی خواہشات کے منافی جموںوکشمیر پر قبضہ جما لیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک اجلاس آج اسلام آباد میں کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکانے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے نہتے کشمیریوں کابے دریغ خون بہا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ہند و توا بھارتی حکومت نے 5اگست2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت چھیننے کے بعد نہتے کشمیریوںپر مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، بی جے پی حکومت علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن کشمیری بھارت کے تمام مذموم منصوبوںکو ناکام بنا دیں گے۔
اجلاس میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیری نوجوانوں کے مسلسل ماورائے عدالت قتل پر شدیدتشویش کااظہار کیا گیا۔
محمود احمد ساغر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری حق خودارادیت کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button