بھارت

بھارتی محکمہ انکم ٹیکس کے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے

income

سرینگر:بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس دہلی نے بھارتی فورسز کے ساتھ مل کر لال منڈی سرینگر میں حیدر پورہ کے رہائشی جمیل ایمن کی ملکیت داور ٹیکسٹائل ایجنسی پر چھاپہ مارا۔ہندوتوا افسر سدیپ ڈباس کی سربراہی میں ایک اور ٹیم نے عادل ماگرے کی ملکیت والی کشمیر گلاس انڈسٹری اور نثار احمد کی ملکیت والی ماڈرن اسٹیل پر چھاپہ مارا۔ دونوں فیکٹریاں کھنموہ سرینگر میں واقع ہیں۔سوپور میں محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے آرکو بزنس گروپ کے جاوید احمد ایمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ایک سرکاری عہدیدارنے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چھاپوں کاسلسلہ صبح سے جا رہی ہے جس کی تفصیلات بعد میں دی جائیں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button