بھارت

این آئی اے ادئے پور قتل کے ملزموں بی جے پی کے رابطوں کی تحقیقات کرے،راجستھان کانگریس

جے پور 06 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت میں راجستھان کانگریس کے سربراہ گووند سنگھ دوتاسرا نے بھارت کے تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام ایک خط میں ان سے ادئے پور میں ایک درزی کے قتل میں ملوث عناصر کے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مبینہ رابطوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
گووند سنگھ دوتاسرانے خط میں مختلف میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ادئے پور میں درزی کے قتل کا ایک مرکزی ملزم ریاض عطاری بی جے پی کارکن ہے، جو پارٹی کے مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کرتا رہا ہے اور وہ بی جے پی کا سرگرم رکن ہے۔ بی جے پی قائدین کے ساتھ اس کی تصاویربھی موجود ہیں جو سوشل میدیا پر وائرل ہیں۔
انہوں نے کہا کہایک تازہ خبر کے مطابق جموں سے پکڑا گیا عسکریت پسند بھی بی جے پی کے آئی ٹی سیل کا سربراہ ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ عسکریت پسندوں سے بی جے پی کاکیا تعلق ہے ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے؟۔ انہوں نے حیدرآبادمیں اجلاس کے بعد بی جے پی قائدین کے ادئے پورکے دورے پر بھی سوال اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ حیدرآباد کے سفر سے لطف اندوز ہونے کے بعد بی جے پی قائدین 7دن بعد قتل ہونے والے کنہیالال کے گھر گئے جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ اپناجودھپور کا دورہ منسوخ کرکے ادئے پور گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button