تازہ ترین

ملکارجن کھڑگے انڈین نیشنل کانگریس کے نئے صدر منتخب

93e73c17-28d7-4376-af8b-e2917e454afeنئی دلی 19اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے صدر کے انتخاب میں ملکارجن کھڑگے واضح اکثریت سے پارٹی کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنماء پرامود تیواری نے اعلان کیا ہے کہ انتخاب میں ملکارجن کھڑگے نے 7ہزار897جبکہ انکے مدمقابل دوسرے امیدوار ششی تھرور نے ایک ہزار ووٹ حاصل کئے ۔
خیال رہے کہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے 80سالہ لیڈر ملکارجن کھڑگے گزشتہ 24برس کے دوران پارٹی کے صدر منتخب ہونے والے ایسے پہلے لیڈر ہیں جن کا تعلق گاندھی خاندان سے نہیں ہے ۔ اس سے قبل سیتارام کیسری پارٹی کے صدر رہ چکے ہیں جن کا تعلق گاندھی خاندان سے نہیں تھا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: