بھارت

نئی دلی: کوچنگ سینٹر میں 3طلبہ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

delhi protestنئی دلی:
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک کوچنگ سینٹر میں پانی بھرنے سے تین طلبہ کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس مطابق نئی دلی کی ایک کثیرمنزلہ عمارت کے تہ خانے میں قائم رائو آئی اے ایس کوچنگ انسٹیٹیوٹ میں شدیدبارشوں کے باعث پانی بھر جانے سے تین طلباء ہلاک ہوگئے تھے۔ہلاک ہونیوالے طلباء میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی شرییا یادو، تلنگانہ کی تانیا سونی اور کیرالا کے نوین ڈالوِن شامل تھے ۔ ساتھی طلباء کی موت نے طلبہ سمیت ہزاروں نوجوان نے نئی دلی کی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔مظاہرین دہلی میونسپل کارپوریشن کے حکام اور کوچنگ سینٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ یہ افسوسناک حادثہ ہفتے کی شام کو وقت پیش آیاتھا ۔ہلاک ہونے والوں میں ایک طالبعلم اور دو طالبات شامل ہیں۔ طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد دلی کی حکومت نے شہر بھر میں تہ خانوں میں قائم 13کوچنگ سینٹروں کو سیل کردیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button