مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: حجاب معاملہ ، چار سو مسلم طالبات نے پڑھائی چھوڑ دی

ممبئی25 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف بطور احتجاج اب تک 4سو مسلم طالبات نے پڑھائی چھوڑ دی دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حجاب کی عظمت کی برقرار رکھنے کیلئے اپنی پڑھائی ترک کرنے والی ان طالبات کاکہناہے کہ ہم اپنا مستقبل داﺅ پر لگا سکتی ہیں لیکن حجاب معاملے میں سود نہیں کرسکیں۔ سینئر بھارتی سیاسی رہنما اور وی کے انگلش سکول کے چیئرمین وکیل خان نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ ایسی طالبات کی ہمت افرائی ضروری ہے اور ایمان و عقیدہ کی نگہبان لڑکیوں کے روشن مستقبل کیلئے جنگی بنیادوں پر تعلیمی اداروںکا قیام عمل میں لایا جانا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لڑکوں نے گزشتہ کچھ عرصے سے تعلیمی محاذپر جو نمایاںکامیابی حاصل کی ہے اس سے بوکھلا کر آر ایس ایس کی حکومت بے تکے اور اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کے باضمیر اور امیر طبقے کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسلمان طالبات کے لیے تعلیمی ادارے قائم کریں کیونکہ اندیشہ ہے کہ حجاب کا معاملہ اب پورے بھارت میں پھیلے گا۔ وکیل خان نے کہا کہ اگر ہم نے بروقت زخم کا علاج نہیں کیا تو یہ ناسور کی شکل اختیار کر جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button