APHC-AJK

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے وفد کی او آئی سی کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات

اسلام آباد : کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف ایم الدوبے سے ملاقات کی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں او آئی سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر او آئی سی کے نمائندے کو پیش کی گئی ایک یادداشت میں مسلم امہ کے پلیٹ فارم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ پر زوردے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قانون سمیت دیگر تمام ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنے پر آمادہ کرے۔نمائندہ خصوصی سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں او آئی سی کے اراکین فروری 2024میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری کمیشن کے قیام کے لیے او آئی سی کی ایک مشترکہ قرارداد پیش کریں۔یادداشت میں اوآئی سی کی توجہ بھارتی جنگی جنون کی طرف بھی مبذول کرائی گئی کیونکہ بھارتی رہنما آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان پر حملہ کرنے کی تیاری کے بارے میں بیانات دے رہے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جن رہنمائوں نے اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی سے ملاقات کی ان میں غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی اور شیخ عبدالمتین شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button